قومی خبریں

آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب

باغ: آزاد کشمیر کے باغ ڈویژن کے دونوں حلقوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، حلقہ ایل اے 15 باغ 2 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا القمر جبکہ ایل اے 16 باغ 3 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار میر اکبر خان کامیاب ہوگئے۔

ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد دونوں حلقوں کے نتائج مکمل ہوگئے۔

حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی، پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر نے اپنے قریب ترین حریف مسلم لیگ (ن) کے راجا مشتاق منہاس پر 1900 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

دوبارہ پولنگ سے قبل دستیاب نتائج کے مطابق سردار ضیا القمر 16 ہزار 637 ووٹ لے کر پہلے، راجا مشتاق منہاس 15 ہزار 15 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی کے امیدوار بریگیڈیئر (ر) راجا محمد خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔

حلقے کے 9 پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 5 ہزار 32 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

دوسری جانب حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار میر اکبر خان نے 20 ہزار 793 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان خان دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں دوبارہ پولنگ سے قبل سردار میر اکبر 18 ہزار 950 ووٹ کے ساتھ پہلے اور سردار قمر الزمان خان 15 ہزار 750 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، باغ کے دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے بعد ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی اور ایک مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی ہے۔

امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس

علاقائی خبر

لاہور: موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 8 افراد جھلس گئے
لاہور: موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 8 افراد جھلس گئے

لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جھلسنے والے افراد میں عامر، اسد شہباز، امتیاز، حمزہ جاوید، سمیع، ظہیر، دانش اکرم اور اسد اللہ دتہ شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات اکٹھی کیں، موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی کس وجہ سے پھٹی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرین کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی
یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی
قلعہ احمد آباد: بارش کا پانی ہفتوں سے جمع، شہری گھروں میں محصور
قلعہ احمد آباد: بارش کا پانی ہفتوں سے جمع، شہری گھروں میں محصور
آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ، تیاریاں مکمل
آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ، تیاریاں مکمل

عالمی خبریں