اسلام آباد (زیڈ این این) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حدبندیوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حدبندیوں کے عمل کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جاءے گا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یونین کونسلز کی حدبندیوں پر اعتراضات 4 جولاءی تک داءر کیے جا سکیں گے، جبکہ ان اعتراضات پر فیصلے 29 جولاءی تک کیے جاءیں گے۔شیڈول کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں سے متعلق قاءم کمیٹیوں کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی آخری تاریخ 7 اگست مقرر کی گءی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیاں 17 اگست کو شاءع کی جاءیں گی، جس کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کیا جاءے گا۔حلقہ بندیوں کے عمل کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ Post navigation متعدد کاروباری شعبوں پر 25 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ