لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے قاءم فلٹر پلانٹس کی بندش پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گل بہار ٹاؤن مومن پورہ میں واقع فلٹر پلانٹ نمبر 138 گزشتہ تقریباً چھ روز سے بند پڑا ہے جس کے باعث علاقہ مکین صاف پانی سے محروم اور گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی کی جانب سے شکایات کے اندراج کے لیے 1334 ہیلپ لاءن نمبر جاری کیا گیا ہے جہاں کال کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فوری کاررواءی کی یقین دہانی کراءی جاتی ہے، تاہم عملی طور پر شکایات کے ازالے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ متاثرہ افراد کے مطابق متعدد بار شکایت درج کرانے کے باوجود فلٹر پلانٹ تاحال فعال نہیں کیا جا سکا۔شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت صاف پانی کی فراہمی پر خطیر وساءل خرچ کر رہی ہے لیکن متعدد فلٹر پلانٹس کی بندش کے باعث عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ بند فلٹر پلانٹس کی فوری مرمت اور نگرانی کا مؤثر نظام وضع کیا جاءے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی میسر آ سکے۔ Post navigation وینزویلا میں زلزلہ، ایمرجنسی نافذ ،ہزاروں افراد لاپتہ