قلعہ احمد آباد(یاسر چوہدری)ڈپٹی کمشنرمحمدطیب خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں ممبران کمیٹی کی مشاورت سے روزمرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ کے نرخ مقررکیے گئے۔ای اے ڈی اے یاسرمحمود،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمدسعید،سمیت ضلعی چئیرمین کریانہ ایسوسی ایشن حاجی رانامحمدالطاف،صدرکریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،صدرکریانہ ایسوسی ایشن دم تھل حاجی مقبول حسین،صدرقصاب ایسوسی ایشن غلام رسول،صدرریڑھی فروش محمدنوید ودیگر اس موقع پرموجودتھے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پر تاجروں سے اپیل کہ کہ وہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نےمزید کہاکہ تمام دوکاندار ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررکردہ نرخ نامے اپنی دوکانوں میں آویزاں کریں تاکہ صارفین کو اشیاء کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئےاوراس کے ساتھ ساتھ اشیاءکو مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کریں۔اجلاس میں ممبران کی مشاورت سے روزمرہ شیاء ضروریہ کے نئے نرخ مقررکیے گئے۔

By gmbajwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *