رحیم یارخان ( بلال حبیب سے ) صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ‘ صادق آباد میں داود ڈیری فارم پر منہ کھر بیماری کے خاتمہ کیلئے کمپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔دورہ کے دوران بہاولپور ڈویژن میں محکمہ زراعت و لائیوسٹاک کے تحت جاری سرگرمیوں اور گندم خریداری بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے 9 لاکھ کسان کارڈ ہولڈرز میں سے ایک لاکھ 27 ہزار کاشتکار بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قائم 233 گندم خریداری مراکز میں سے 34 بہاولپور ڈویژن میں فعال ہیں جبکہ بہاولپور ڈویژن میں گندم خریداری مراکز پر 9 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ منہ کھر بیماری کے خاتمہ کے لیے صوبہ میں قائم 8 کمپارٹمنٹس میں سے 3 رحیم یار خان میں قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور ویلیو ایڈیشن کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آم‘ کنو اور آلو کی ویلیو ایڈیشن کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو خصوصی پیکیج دیا جا رہا ہے۔۔ Post navigation ڈپٹی کمشنرمحمدطیب خان کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس اقرا پرویز کا لاء گیٹ امتحان پاس، سی بی اے ایمپلائز یونین سیالکوٹ زون کی مبارکباد