قلعہ احمد آباد (محمد یاسر سے) ایمپلائز یونین (سی بی اے) سیالکوٹ زون کی جانب سے صدر سی بی اے اسٹیٹ لائف انشورنس ملک شمس اعوان کی اہلیہ محترمہ اقرا پرویز (سابق نیب آفیسر) کو لاء گیٹ (Law GAT) کا امتحان کامیابی سے پاس کرنے اور بار کونسل کی معزز رکن بننے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ یونین عہدیداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقرا پرویز کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور عزم کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اقرا پرویز اپنے پیشہ ورانہ سفر میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گی اور قانون کے شعبے میں اہم خدمات سرانجام دیں گی۔ آخر میں یونین کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں، عزت اور کامرانیوں سے نوازے۔ آمین۔ Post navigation صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کا صادق آباد اور رحیم یار خان کا دورہ معاہدے پر دستخط تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی: امریکی صدر