رحیم یارخان۔ بلال حبیب بچہ پر تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا فوری نوٹس۔۔ مقامی پولیس کو مقدمہ درج کرنے اور نامزد ملزم (مولوی) کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔۔ احکامات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ تبسم شہید ایس ایچ او شمن رام او پولیس ٹیم نےمقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے ہدایت کی کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ اور شفاف انداز میں کی جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بچوں پر کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ڈی پی او بچوں کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں پر تشدد یا کسی بھی قسم کے ظلم کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، پولیس متاثرہ بچے اور اس کے اہل خانہ کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کرے گی۔ Post navigation ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کاامتحانی مرکز کا دورہ نارووال میں انسدادِ ڈینگی مہم تیز، ڈپٹی کمشنر کی سخت ہدایات جاری