رحیم یار خان ( بلال حبیب سے) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی انتظامات اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا بغور معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شفاف، منصفانہ اور پرامن امتحانی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور امیدواروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کی جانب سے قائم فروٹ نرسری کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری اور نرسریوں کے قیام سے نہ صرف ماحولیات کا تحفظ ممکن ہے بلکہ طلبہ میں بھی قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

By gmbajwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *