نارووال (یاسر چوہدری) دریا راوی (ککے کے ٹی) پر تین افراد کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تین افراد مچھلی پکڑتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے، وجہ تیراکی نہ آنا بتائی گئی۔ دو افراد کو نکال لیا گیا جن میں ایک جاں بحق جبکہ ایک شخص کی حالت مستحکم ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اصغر (عمر 45 سال) کے نام سے ہوئی۔ایک 12 سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیم میں 7 اہلکار، 2 غوطہ خور اور 5 تیراک حصہ لے رہے ہیں۔ایک کشتی کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔پانی کی گہرائی تقریباً 15 سے 20 فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً 200 فٹ ہے۔

By gmbajwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *