وینزویلا میں 2 طاقت ور زلزلوں سے شدید تباہی ہوءی ہے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زاءد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گءی ہے۔وینزویلا میں آنے والے یکے بعد دیگرے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں 167 افراد ہلاک اور 900 سے زاءد زخمی ہو گءے۔ دارالحکومت کاراکاس اور ساحلی شہر لا گوءیرا میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوءی ہیں جس کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گءی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دارالحکومت کاراکاس میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور متعدد مقامات سے امداد کے لیے پکارنے کی آوازیں سناءی دے رہی ہیں۔ساحلی شہر لا گوءیرا میں بھی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وینزویلا کی قاءم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے ملک میں زلزلے سے 167 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔انہوں نے بتایا ہے کہ 971 سے زاءد افراد زخمی ہیں، کراکس اور لاگوءیرا شہر میں زلزلے سے کءی عمارتیں تباہ ہو گءیں، ماءی کیٹیا میں مرکزی ایئر پورٹ کو شدید نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کولمبیا اور برازیل کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گءے، چند سیکنڈز کے فرق سے پہلے 7.1 اور پھر 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، امریکی جیولیوجیکل سروے نے 10 ہزار سے زاءد اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔قاءم مقام صدر وینزویلا نے 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور بتایا ہے کہ آفٹر شاکس کے خوف سے کاراکاس کے رہاءشی سڑکوں پر موجود ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سمیت عالمی اداروں کے رضابھی امداد کےلءے متحرک ہوگءے Post navigation نیتن یاہو ٹرمپ دوستی ختم صاف پانی کا بحران :مومن پورہ کا فلٹر پلانٹ چھ روز سے بند