آصف اقبال پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے جو غیر معمولی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کی قیادت براہِ راست وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کر رہی ہیں، اور “میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو 2026” اسی وژن کی ایک شاندار اور تاریخی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیاحت کے شعبے کو نئی زندگی دے کر اسے صوبے کی معیشت کا ایک مضبوط ستون بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ ایکسپو محض ایک تقریب نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس واضح عزم کا عملی اظہار ہے کہ پنجاب کو عالمی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنایا جائے۔ جس جامع منصوبہ بندی، جدت اور رفتار کے ساتھ اس شعبے میں کام ہو رہا ہے، وہ ماضی میں کم ہی دیکھنے میں آیا۔ حکومت پنجاب نے سیاحت کو جس انداز میں ترجیح دی ہے، وہ قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔ کامران کی بارہ دری، کوٹلی ستیاں، ٹری ہاؤس پتریاٹہ، کلر کہار واٹر سپورٹس اور دھرابی جھیل جیسے منصوبوں کی باضابطہ لانچنگ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سیاحت کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ ان منصوبوں میں جدت، خوبصورتی اور سہولیات کا امتزاج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیاحوں کے تجربے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ اور کافی ٹیبل بک جیسے جدید اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دور اندیشی کا مظہر ہیں، جو سیاحت کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ یہ ایپ ایک مکمل ٹورازم ایکو سسٹم فراہم کرے گی، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق 78 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری اور 170 سے زائد سیاحتی مقامات کی بحالی کا منصوبہ دراصل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔ یہ وہ انقلابی اقدامات ہیں جو نہ صرف سیاحت بلکہ مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ لاہور کو 2027 کے لیے ٹورازم کیپیٹل قرار دیا جانا بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی اعتراف ہے۔ چھانگا مانگا، جلو پارک اور بانسرا گلی جیسے مقامات کی اپ گریڈیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ان کی بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب ایک پائیدار اور جدید سیاحتی ماڈل تشکیل دے رہی ہے۔ ایکسپو میں پنجاب کی ثقافت، آثارِ قدیمہ، ہینڈی کرافٹس اور وائلڈ لائف کو جس دلکش انداز میں پیش کیا گیا، وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ سیاحت صرف مقامات نہیں بلکہ ایک مکمل ثقافتی تجربہ ہے۔ ٹیکسلا اور ہڑپہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینا بھی اسی وژن کا حصہ ہے۔ اگر مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو حکومت پنجاب کا یہ اقدام نہ صرف بہترین بلکہ ایک مثالی حکمت عملی کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے سیاحت کے شعبے میں نئی روح پھونک دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، وہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ہے۔ بلاشبہ، “میگنیفیسنٹ پنجاب ایکسپو 2026” ایک سنگِ میل ہے، لیکن اصل کامیابی اس تسلسل میں ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قائم کیا ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو پنجاب بہت جلد عالمی سیاحتی نقشے پر ایک نمایاں اور طاقتور مقام حاصل کر لے گا۔ Post navigation آپریشن بنیان مرصوص: عزم، اتحاد، دفاعِ وطن کی جھلک ماں کے بعد انسان اکیلا نہیں ہوتا مگر مکمل بھی نہیں رہتا