اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا، صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج بیجنگ روانہ ہو ں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدر زرداری چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچہتر ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان “آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ Post navigation نارووال: دریا راوی میں تین افراد مچھلیاں پکڑتے ڈوب گئے، ایک جاں بحق فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا، صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج بیجنگ روانہ ہو ں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں، دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدر زرداری چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچہتر ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان “آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔