قلعہ احمدآباد(یاسرچوہدری) ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر محمد طارق، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد پرویز رانجھا، اے ڈی ایل ڈاکٹر محمد سعید، سی او ضلع کونسل شہباز کیانی، ڈی آئی او احسان الحق چوہدری، ریسکیو 1122، محکمہ تعلیم، ہائی وے، بلڈنگز اور دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ اسے بھگانے کی ضرورت ہے، جس کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی کے خاتمے اور اس کی روک تھام کے اقدامات کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کباڑخانوں، نرسریوں، قبرستانوں اور دیگر مشکوک مقامات کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے اور جہاں بھی کھڑا پانی نظر آئے فوری طور پر اس کی تلفی یقینی بنائی جائے، کیونکہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے مچھر کے ساتھ ساتھ اس کے انڈوں اور لاروا کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل دی گئی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپس، نرسریوں، کباڑخانوں اور قبرستانوں کا دورہ کر رہی ہیں اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ Post navigation بچہ پر تشدد کے معاملہ پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا فوری نوٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور