چونیاں (اعجاز احمد ملک سے) چونیاں میں انتظامی تبدیلی، اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ غلام مصطفیٰ جٹ تبدیل، مس سدرہ ستار نئی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات، نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تحصیل چونیاں میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ کو نئی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں مس سدرہ ستار کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر مس سدرہ ستار جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گی۔ دوسری جانب شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تعیناتی سے تحصیل چونیاں میں عوامی مسائل کے حل اور گورننس کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ غلام مصطفیٰ جٹ نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران مختلف انتظامی امور میں خدمات انجام دیں، جبکہ نئی اسسٹنٹ کمشنر سے بھی عوام کو بہتر کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔ Post navigation خواجہ فرید یونیورسٹی:امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار پرسیمینار امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان