رحیم یار خان (بلال حبیب سے) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں “امن اور سفارتکاری: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں اور عالمی امن کے لیے خدمات کو اجاگر کیا گیا۔دوران تقریب طلبہ کی پرجوش تقاریر،شرکا کی وطن عزیز اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی نے ماحول کو گرما دیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے خصوصی شرکت کی جب کہ میاں عامر شہباز، لیفٹیننٹ کمانڈر میاں افتخار انجم، ڈائریکٹر جنرل KIT ڈاکٹر احمد صہیب، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ولید اقبال اور عبدالصبور مہمانان اعزاز میں شامل تھے۔ شرکاء نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ قربانیوں اور عالمی امن کے لیے خدمات سے بھری ہے، امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاامریکہ وایران کے مذاکرات کی میزبانی سے پاکستان کا اقوامِ عالم میں مقام مزید بلند ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود متحارب فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منفی عناصر ناکام ہوں گے اور پاکستان ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔میاں عامر شہباز نے کہا کہ امریکہ ایران مذاکرات پاکستان کے امن کے لیے عزم کی عکاسی کرتے ہیں اور قیادت کی کاوشوں نے ملک کے عالمی وقار میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں باہمی صلح اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس ولید اقبال نے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی کے باعث عالمی تجارت متاثر ہوئی ہے، تاہم اسلام آباد مذاکرات پاکستان کے لیے سفارتی اور اقتصادی لحاظ سے مثبت ثابت ہوں گے۔لیفٹیننٹ کمانڈر میاں افتخار نے کہا خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ سیمینار کے دوران طلبہ نے “عظمتِ پاکستان” کے موضوع پر تقاریر بھی پیش کیں۔ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر محمدانور فاروق،ڈاکٹر یاسر نیاز، فضل عباس،احسان علی اور سیاسی، سماجی، کاروباری اور عسکری شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت اساتذہ، طلبہ اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخرمیں مہمانوں، مقررین اور منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ Post navigation لبنان میں اسرائیل کی گھروں پر بمباری، بچوں کی لاشیں سڑکوں پر بکھر گئیں سدرہ ستار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں تعینات