چونیاں( اعجاز احمد ملک سے) ضلع بھرسےچوری،ڈکیتی،راہزنی و منشیات فروشی جیسے جرائم اورسفارشی کلچر کا خاتمہ بنیادی ترجیحات ہیں،مظلوموں کی دادا رسی میں تاخیر،بدسلوکی،غیرقانونی حراست،تشدداورجھوٹے مقدمات کا اندراج کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پرہوں گئی،لاء اینڈ آرڈر پر مکمل عملدرآمد کرواتے ہوئےقصورکو امن کاگہوارہ بنائیں گےان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نےچوہدری نصر اللہ آرائیں سابقہ چیئرمین،معروف ماہرتعلیم پروفیسرحافظ عبد المتین شاہد،چوہدری ضیاء ایڈووکیٹ،اور اعظم چوہدری سینئر صحافی سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی او ہاؤس قصور میں ملاقات کے لئیے آئے مہمانوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد پھلروان کا کہنا تھا کہ ضلع قصور عظیم صوفیائے کرام،بزرگان دین،ناموربیوروکریٹس،ججز،وکلاء،شاعروں اور سیاستدانوں کی دھرتی ہے لیکن بد قسمتی سے پچھلے کچھ سالوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی اور دیگرکچھ ہائی پروفائل کیسزرپورٹ ہونےکی وجہ سے اس ضلع کو مختلف چینلجزکا سامنارہا ہے،لیکن میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ بطور پولیس کمانڈرمجھےصوفیائے کرام کی نگری اور اس قدیم ضلع کی غیور عوام کی خدمت پر مامور کیا گیا ہےوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق ضلع بھرسے چوری،ڈکیتی،راہزنی اورمنشیات فروشی جیسے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے تمام تھانوں میں بغیر سفارش محض کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی مظلومین کوفوری انصاف کی فراہمی میسر ہو گی بچوں کے ساتھ زیادتی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہراسمنٹ پرزیرو ٹارلنس ہو گی کسی تھانہ کی حدود میں شہریوں سے بدسلوکی،تشدد،غیر قانونی حراست اورجھوٹے مقدمات کا اندراج برداشت نہیں ہو گاجو پولیس افسران اختیارات سے تجاوز کریں گے انہیں میجر سزائیں ملیں گی محکمہ کے وقارکو بلند رکھتے ہوئےقصور پولیس کا جو جوان بہادری اوردلیری کے ساتھ بغیر کسی دباؤ کے کرائم فائٹنگ اور عوامی خدمت کرے گا اسے محکمانہ اعزازات سے نوازا جائے گا ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی او آفس قصورسائلین اورمعزز شہریوں کے لئیے ہر وقت کھلا ہے شہری بغیر کسی سفارش اورچٹ کےبلا جھجک تشریف لا سکتے ہیں کسی بھی قسم کے جائز کاموں میں تاخیر نہیں ہو گی۔

By gmbajwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *