September 7, 2026

پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،1 لاکھ 16 ہزار سے زائد گرفتار

0
police

پنجاب پولیس کا اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 29 ہزار جبکہ بی کیٹگری کے 87 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اسی دوران صوبہ بھر سے 35 ہزار 546 سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹگری کے 5 ہزار 254 اور بی کیٹگری کے 30 ہزار 292 عدالتی مفرور شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے 12 ہزار 865 عادی مجرم بھی گرفتار کیے، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 406 اور بی کیٹگری کے 8 ہزار 459 عادی مجرم شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں رواں سال 26 ہزار 868 اشتہاری مجرمان، 11 ہزار 229 عدالتی مفرور اور 5 ہزار 203 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *