تل ابیب (زیڈ این این) اسراءیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسراءیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوءے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔اسراءیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گءی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوءے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا نظام قاءم کرنا ہوگا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسراءیل کو جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کاررواءیوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے بڑھتے ہوءے دباؤ کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اسراءیل سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حملوں کو محدود کرے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرے۔اسراءیل اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقوں میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے، جبکہ اسراءیلی فوج جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں موجود ہے۔ نیتن یاہو نے اس حوالے سے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوءے کہا کہ اسراءیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی اور حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنوبی لبنان میں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے اور حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کریں گے۔ Post navigation ایران-امریکا جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں بحال وینزویلا میں زلزلہ، ایمرجنسی نافذ ،ہزاروں افراد لاپتہ