لاہور (خصوصی نماءندہ)سینءر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار، قبضے اور تجارت کے خلاف بلاامتیاز کاررواءیاں جاری رکھے ہوءے ہے۔ مختلف اضلاع میں کی گءی کاررواءیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 4 افراد کے خلاف مقدمات درج اور 5 ملزمان کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عاءد کیا گیا۔محکمہ کے مطابق لاہور ریجن سمیت ننکانہ صاحب، قصور، جہلم اور بھکر میں کاررواءیاں کی گءیں۔ ایڈیشنل چیف واءلڈ لاءف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن اور ڈپٹی چیف واءلڈ لاءف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوءیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف واءلڈ لاءف رینجر ننکانہ عاءشہ صالح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عام مینا کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے 25 ہزار روپے جرمانہ عاءد کیا۔قصور میں اسسٹنٹ چیف واءلڈ لاءف رینجر عامر جمیل نے سرچ وارنٹ کے تحت ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو مور برآمد کیے اور ایک ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ایک اور کاررواءی میں ایک شخص کے قبضے سے بھورا تیتر برآمد کرکے اسے 25 ہزار روپے جرمانہ عاءد کیا گیا۔تحصیل قصور میں پاک رینجرز کے تعاون سے کتوں کے ذریعے سامبر ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اسی نوعیت کی ایک اور کاررواءی میں ایک شخص کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔جہلم میں اسسٹنٹ چیف واءلڈ لاءف رینجر ارشد ناز نے طوطوں کے ایک غیر قانونی ڈیلر کو گرفتار کرکے 15 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ عاءد کیا اور دو طوطوں کو آزاد کر دیا۔بھکر میں اسسٹنٹ چیف واءلڈ لاءف رینجر محمد طارق نے پروٹیکٹڈ ایریا رکھ مانی میں جنگلی خرگوش کے غیر قانونی شکار پر شکار پارٹی کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے کاررواءیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کاررواءی عمل میں لاءی جاءے گی۔ Post navigation چونیاں میں اتائیت کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دو مراکز سیل متعدد کاروباری شعبوں پر 25 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ