قلعہ احمدآباد(یاسرچویدری)اڈا سراج مرید کے روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 42 سالہ علی رضا اور اس کی 11 سالہ بیٹی عائشہ شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑک پر احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے، لہٰذا موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں اور بھاری گاڑیوں کے قریب محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر ایمرجنسی میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ Post navigation اپنا کھیت اپنا روزگار سے 88 ہزار خاندان مستفید، زمین 10 سالہ لیز پر دی جائیگی: عظمیٰ بخاری وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکر گڑھ سانحے پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب