قلعہ احمد آباد(یاسرچوہدری)نواحی علاقے ڈیرہ ماسٹر نواز گل کلاں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں زیر تعمیر مکان کا لینٹر کا پھٹہ سر پر لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ محمد اقبال ولد غلام رسول قوم جٹ، دورانِ مزدوری تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ اچانک لینٹر کا بھاری پھٹہ اس کے سر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدور کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ Post navigation فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا: عراقچی