قلعہ احمد آباد(یاسر چوہدری)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیرِ تربیت 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے نارووال کا دورہ کیا۔نارووال آمد پر ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز افسران کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسیب سرور نے شرکاء کو نارووال سپورٹس سٹی میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم کے دفتر میں بریفنگ دیتے ہوئے منصوبے کی تفصیلات، دستیاب سپورٹس سہولیات اور جاری ترقیاتی اقدامات بارے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وفد نے سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے اگلے مرحلے میں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا رخ کیا، جہاں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مہمانوں کو کرتارپور راہداری کی تعمیر پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وفد کو گوردوارہ کمپلیکس میں واقع آرٹ گیلری، دربار صاحب، اور پاک-بھارت سرحد پر قائم انٹری پوائنٹ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔گوردوارہ صاحب میں مہمانوں کی لنگر ہال میں مختلف روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی، جسے شرکاء نے سراہا۔واپسی پر ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں وفد کو ضلع نارووال کے حدود اربعہ، معاشی، سماجی اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔سینئر افسران نے دورہ نارووال کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ Post navigation پاکستان نے تین سال بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے چونیاں میں محکمہ صحت کی نااہلی میڈیکل سپیشلسٹ کی سیٹ ختم