September 8, 2026

اسحاق ڈار کا پولش ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
Dar

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی مؤقف کی تعریف کی۔

پولش نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو جون 2026 میں پولینڈ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *