صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے متاثرہ مریضوں میں 28 سالہ محمد عمران اور 40 سالہ اختری بی بی شامل ہیں۔ تازہ کیسز کے بعد شہر میں رواں سال مریضوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے جبکہ محکمہ صحت لوکل ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ شہری حلقوں نے حکام کی مبینہ لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔ Post navigation نواب ٹاؤن ڈکیتی واقعہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس