September 7, 2026

پولیس خدمت کاونٹرز :رواں سال18700 سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری

0
punjab police

پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے شہریوں کو بروقت طبی و قانونی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز سے 18 ہزار 700 سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 3 ہزار 727 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو مختلف خدمات ایک ہی چھت تلے بروقت اور شفاف انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے عوام کو سہولیات کے حصول میں نہ صرف آسانی ہوئی ہے بلکہ وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو بروقت طبی و قانونی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کاؤنٹرز پر میڈیکل ویریفکیشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری انتظار اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر، تیز اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور محکمہ پولیس جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمت کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *