قلعہ احمد آباد (محمد یاسر سے) محلہ پٹرول پمپ میں بارش کا پانی ہفتوں گزرنے کے باوجود گلیوں سے نہ نکالے جانے کے باعث متعدد گھرانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دو ٹائروں اور لکڑی کے فٹوں سے دیسی کشتیاں تیار کرلی ہیں، جن کے ذریعے وہ ضروری اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر آنے جانے پر مجبور ہیں۔گلیوں میں مسلسل کھڑا گندا پانی مچھروں کی افزائش اور مختلف موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے، جبکہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈی واٹرنگ سیٹ لگا کر بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے تاکہ علاقے کے مکینوں کو اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے اور معمولاتِ زندگی بحال ہوں۔ Post navigation آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج ، تیاریاں مکمل یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی