دوحہ/تہران/واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد خطے میں حالات معمول کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔ قطر کے چار بڑے ایل این جی ٹینکرز ایران کی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگئے، جسے توانائی کی عالمی سپلائی کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم نے ایک تبدیل شدہ اور مختلف مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھی ہے، اب اس پر مزید کام جاری رکھنا ہوگا۔‘‘

دوسری جانب ایرانی مذاکرات کار نے انکشاف کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے لیے معاہدے پر دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور منجمد اثاثوں کے اجرا سے خطے میں استحکام اور عالمی توانائی منڈیوں میں اعتماد بڑھنے کی توقع ہے۔

By gmbajwa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *