تازہ ترین

وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔۔۔؟
“عورت کے بغیر کائنات شاید ایک بے روح لاش ہو۔”

عورت صرف ایک فرد نہیں، ایک کیفیت ہے۔ وہ ماں بنے تو دعا ، بہن بنے تو سایہ، بیٹی بنے تو گھر کی رونق، بیوی بنے تو زندگی کی رفیق ، اور بہو بن کر کسی گھر میں داخل ہو تو اپنے ساتھ صرف سامان نہیں لاتی ، بلکہ وہ اپنے ماں باپ کی تربیت ، خواب ، خواہشیں اور ایک نئی زندگی کی امید بھی ساتھ لاتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ جس عورت کو ہم اپنی بیٹی کی صورت میں کائنات کہتے ہیں ، وہی کسی دوسرے گھر کی بہو بن کر اکثر امتحان کیوں بن جاتی ہے۔۔۔؟

یہ سوال صرف عورت کا نہیں، ہماری تربیت، اخلاق اور اجتماعی ضمیر کا سوال ہے۔

بیٹی پیدا ہوتی ہے تو ہم اسے لاڈلی، شہزادی اور آنکھوں کا تارا کہتے ہیں۔ پھر وہی بیٹی کسی گھر کی بہو بنتی ہے تو ہماری زبان بدل جاتی ہے۔ جو کل تک کسی کی پوری کائنات تھی ، آج صرف بہو کیوں رہ جاتی ہے؟

ہم بھول جاتے ہیں کہ رشتے بدلنے سے انسان نہیں بدلتا۔

جس بیٹی کو ہم نے دعاؤں اور آنسوؤں کے ساتھ رخصت کیا تھا، وہ کسی دوسرے گھر جا کر کسی کی بہو ضرور بنی ہے ، مگر کسی کی بیٹی ہونا اس کے وجود سے ختم نہیں ہوا۔ وہ آج بھی کسی ماں کی دعا، کسی باپ کی عزت، کسی بھائی کی بہن، کسی بچے کی ماں اور سب سے بڑھ کر ایک مکمل انسان ہے۔

وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔۔۔؟

شاید یہی ایک سوال ہمارے گھروں کی بہت سی بند کھڑکیاں کھول سکتا ہے۔

بیٹا بڑا ہوتا ہے ، شادی کرتا ہے اور اس کی زندگی میں ایک نئی عورت داخل ہوتی ہے۔ ماں کے لیے یہ خوشی کا موقع بھی ہے اور محبت کا ایک نیا امتحان بھی۔ بیٹے کی محبت تقسیم نہیں ہوتی، اس کی صورت بدلتی ہے۔ مگر ہم اکثر اس تبدیلی کو محبت کی کمی سمجھ لیتے ہیں۔

ماں سوچتی ہے: “میرا بیٹا پہلے میرا تھا، اب کسی اور کا کیوں ہو گیا؟”

حالانکہ بیٹا پہلے بھی اس کا تھا اور آج بھی اس کا ہے؛ فرق صرف اتنا ہے کہ اب اس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

بیٹے کی زندگی میں بیوی کا آنا ماں کے مقام کی نفی نہیں۔ محبت اگر سچی ہو تو تقسیم نہیں ہوتی ، پھیلتی ہے۔

مگر جب بہو کو حریف سمجھ لیا جائے تو گھر میں صرف دو عورتیں نہیں لڑتیں ، دو نسلیں ٹکرا جاتی ہیں۔ اور نسلوں کی لڑائی میں دیواریں خاموش رہتی ہیں، مگر بچے بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں۔

بہو خاموش رہے تو اچھی، بولے تو بدتمیز؛ کام کرے تو فرض ، آرام کرے تو سست ، سسرال کا خیال رکھے تو ذمہ دار ، اپنے والدین کا خیال رکھے تو خود غرض۔

شوہر کے ساتھ خوش رہے تو کہا جاتا ہے:

“بیٹے کو قابو کر لیا ہے”،

اور شوہر سے شکوہ کرے تو: “گھر توڑ رہی ہے۔”

آخر بہو کرے تو کیا کرے۔۔۔۔؟

شاید مسئلہ بہو کا نہیں، ہماری توقعات کا ہے۔

ہم بہو سے بیٹی جیسی محبت چاہتے ہیں ، مگر بیٹی جیسے حقوق نہیں دیتے ۔ چاہتے ہیں کہ وہ گھر کو اپنا سمجھے ، مگر اسے یہ احساس دینے میں ناکام رہتے ہیں کہ یہ گھر واقعی اس کا بھی ہے۔

رشتے حکم سے نہیں ، احساس سے بنتے ہیں۔

ہماری ایک عجیب عادت ہے کہ بیٹے کی اولاد ہماری جان ہوتی ہے، مگر اس اولاد کی ماں اکثر ہماری نظروں میں اجنبی رہتی ہے۔ پوتا گھر کا شہزادہ ہے تو اسے جنم دینے والی عورت بری کیسے ہوگئی؟

جس ماں نے نو ماہ بچے کو اپنے وجود میں پالا، وہ خاندان کے لیے اجنبی کیوں ہے ؟

پوتی اگر جگر کا ٹکڑا ہے تو اس کی ماں بھی کسی کے جگر کا ٹکڑا ہے۔

یہ بات یاد رکھنے سے زیادہ سمجھنے کی ہے۔

طلاق ایک لفظ ہے ، مگر اس کے اندر کئی زندگیوں کے بکھرنے کی آواز ہوتی ہے۔ ایک عورت کا خواب ، ایک مرد کی امید، والدین کا اطمینان اور بچوں کے دل میں “گھر” کے معنی بدل جاتے ہیں۔

طلاق ہمیشہ ظلم کا نتیجہ نہیں ہوتی۔ کبھی دو انسان واقعی ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں ہوتے اور علیحدگی بہتر راستہ بن جاتی ہے۔ لیکن جب رشتہ انا، خاندانی دباؤ، غیر ضروری مداخلت، ساس بہو کے تنازع یا مردانہ ضد کی نذر ہو جائے تو سوال صرف میاں بیوی سے نہیں ، پورے خاندان سے بنتا ہے۔

کیا ہم نے دونوں طرف کی بات سنی ؟

کیا ہم نے بہو کو انسان سمجھا ؟

کیا ہم نے بیٹے کو سمجھایا کہ بیوی کا احترام بھی مردانگی ہے ؟

کیا ہم نے ماں کو بتایا کہ بیٹے کی شادی اس سے محبت کی شکست نہیں؟

ہر ٹوٹا ہوا گھر کسی ایک فرد کے جرم کی داستان نہیں ہوتا۔ بعض اوقات دو مختلف مزاج، توقعات اور ذہن ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر بھی ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی کے گھر کی شکست کو ایک ہی کردار کے سر ڈال دینا انصاف نہیں۔

ادب ہمیں الزام لگانا نہیں، سمجھنا سکھاتا ہے۔

ساس بہو کا مسئلہ ہو اور شوہر خاموش ہو تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ شوہر کو ماں اور بیوی کے درمیان جج نہیں بننا چاہیے، مگر تماشائی بھی نہیں بننا چاہیے۔

ماں کا احترام ضروری ہے اور بیوی کا حق بھی۔ دونوں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنا مرد کی ذمہ داری نہیں ، دونوں کے درمیان انصاف قائم کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔

ماں کو یہ نہیں کہنا چاہیے “میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا گیا۔”

بیوی کو یہ نہیں کہنا چاہیے: “آپ اپنی ماں سے تعلق ختم کر دیں۔”

اور شوہر کو یہ نہیں کہنا چاہیے:

“آپ دونوں خود دیکھ لیں۔”

کیونکہ کبھی کبھی خاموشی غیر جانب داری نہیں ہوتی ، ناانصافی کا دوسرا نام ہوتی ہے۔

انصاف کسی ایک کا ساتھ دینا نہیں، حق کا ساتھ دینا ہے۔

ہم دین سے اپنے حقوق نکال لیتے ہیں اور دوسروں کے حقوق بھول جاتے ہیں۔ ماں کی اطاعت یاد رہتی ہے، مگر بیوی کے احترام کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ بیٹی کو رحمت کہتے ہیں، مگر بہو کو آزمائش بنا دیتے ہیں۔

مسئلہ دین میں کم اور ہماری خواہشات میں زیادہ ہے۔

ہر ساس کبھی بہو تھی، اور ہر بہو ایک دن ساس بن سکتی ہے۔ زندگی ایک چکر ہے۔ جو آج ہم کرتے ہیں، کل ہماری اولاد اسے روایت سمجھ کر آگے بڑھاتی ہے۔

اگر آپ نے بہو کو عزت دی تو آپ نے اپنے بیٹے کی تربیت کی۔ اگر آپ نے اسے ذلیل کیا تو آپ نے اپنے پوتے پوتیوں کے لیے ایک غلط مثال چھوڑی۔

اچھی ماں وہ نہیں جو بیٹے کو اپنے پاس باندھ کر رکھے؛ اچھی ماں وہ ہے جو بیٹے کو اتنا انسان بنا دے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بھی انصاف کر سکے۔

اچھا شوہر وہ نہیں جو ہر بات پر بیوی کی طرف داری کرے؛ اچھا شوہر وہ ہے جو حق کی طرف داری کرے۔

اور اچھی بہو وہ نہیں جو اپنی ذات مٹا دے؛ اچھی بہو وہ ہے جو محبت، احترام اور حدود کے ساتھ گھر کا حصہ بنے۔

جب ہم اپنی بیٹی کو رخصت کرتے ہیں تو کہتے ہیں: “بیٹی، خوش رہنا۔”

کبھی اپنی بہو کو بھی دیکھ کر دل میں یہی دعا کر کے دیکھیں۔ وہ بھی کسی گھر سے دعائیں لے کر آئی ہے۔ اس کی ماں نے بھی اسے رخصت کرتے ہوئے یہی کہا ہوگا:

“بیٹی، اپنا گھر بسا کر رکھنا۔”

اس نے یہ نہیں کہا ہوگا: “جا، کسی کے گھر کی دشمن بننا۔”

وہ بھی محبت چاہتی ہے، عزت چاہتی ہے، کبھی تھک جاتی ہے، کبھی بیمار ہوتی ہے، اپنے ماں باپ کو یاد کرتی ہے اور اپنے شوہر سے دو لفظ محبت کے چاہتی ہے۔

اور سب سے بڑھ کر، وہ بھی انسان ہے۔

رشتوں کا سب سے بڑا مسئلہ شاید یہ ہے کہ ہم انسان کو اس کے رشتے سے دیکھتے ہیں، اس کے وجود سے نہیں۔ بیٹی میں محبت نظر آتی ہے، بہو میں توقع۔

بیٹی کی غلطی کو بچپنا کہتے ہیں، بہو کی اسی غلطی کو تربیت کی کمی۔

رشتے بدلتے ہی ہماری نظر بدل جاتی ہے۔

طلاق کا گراف صرف قانون سے نہیں گرے گا۔ یہ تب گرے گا جب گھروں میں انا کا گراف نیچے آئے گا؛ جب ساس کو یاد رہے گا کہ وہ بھی کبھی بہو تھی، جب شوہر کو یاد رہے گا کہ انصاف مردانگی ہے، اور جب بہو یہ سمجھے گی کہ سسرال جیتنے کی جگہ نہیں، رشتہ نبھانے کی جگہ ہے۔

رشتے ملکیت نہیں ہوتے، امانت ہوتے ہیں۔

کسی کی بیٹی کو آنسو دینا آسان ہے، مگر یہ یاد رکھنا مشکل کہ وہ آنسو کبھی ہماری اپنی بیٹی کی آنکھوں میں بھی آ سکتے ہیں۔

شاید دنیا میں سب سے بڑا انصاف یہی ہے کہ انسان دوسروں کی بیٹی میں اپنی بیٹی دیکھ لے۔

پھر ساس کو بہو نظر نہیں آئے گی، ایک انسان نظر آئے گا۔ شوہر کو صرف بیوی نہیں، ایک انسان نظر آئے گا۔ اور جہاں انسان نظر آ جائے، وہاں رشتہ بچنے کی امید بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

کیونکہ آخرکار سوال صرف یہ نہیں کہ وہ بہو ہے۔۔۔

اصل سوال یہ ہے: وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔۔۔؟

The post وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔۔۔؟ appeared first on .

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
جکارتہ: انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ آ گیا، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب آج صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن میں ایک کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 15 کلومیٹر گہرائی میں آیا، انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم زلزلےکے 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لےلی گئی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

انڈونیشیا کے علاقے ماؤمیرے میں امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اب تک چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم دور افتادہ اور پہاڑی علاقے میں نقصان کی مکمل نوعیت جاننے میں وقت لگ سکتا ہے۔

زلزلے کے باعث جزیرۂ فلورس کے مرکزی شہر ماؤمیرے میں لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔

بندرگاہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمینل کی عمارت سے کنکریٹ کے بڑے بڑے ٹکڑے ٹوٹ کر وہاں گرے جہاں بین الجزائر فیری پر سوار ہونے کے منتظر مسافر موجود تھے۔ جہاز تک پہنچنے والا راستہ گرنے سے کچھ افراد سمندر میں جا گرے۔

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ترجیح عوام کی حفاظت اور آفٹر شاکس یا دیگر خطرات کے باعث مزید جانی نقصان کو روکنا ہے۔

ادارے نے لوگوں کو پرسکون رہنے اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کو عمارتوں میں داخل ہونے سے بھی گریز کرنا چاہئے، خاص طور پر ایسی عمارتوں میں جن میں پہلے ہی دراڑیں پڑ چکی ہوں یا جن کی ساخت کو نقصان پہنچا ہو۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور نقصان کے حجم کا تعین کرنے کے لیے فوری جائزہ لیا جا رہا ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

The post انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق appeared first on .

آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
باغ: آزاد کشمیر کے باغ ڈویژن کے دونوں حلقوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، حلقہ ایل اے 15 باغ 2 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا القمر جبکہ ایل اے 16 باغ 3 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار میر اکبر خان کامیاب ہوگئے۔

ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد دونوں حلقوں کے نتائج مکمل ہوگئے۔

حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی، پیپلز پارٹی کے سردار ضیا القمر نے اپنے قریب ترین حریف مسلم لیگ (ن) کے راجا مشتاق منہاس پر 1900 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

دوبارہ پولنگ سے قبل دستیاب نتائج کے مطابق سردار ضیا القمر 16 ہزار 637 ووٹ لے کر پہلے، راجا مشتاق منہاس 15 ہزار 15 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی کے امیدوار بریگیڈیئر (ر) راجا محمد خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔

حلقے کے 9 پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 5 ہزار 32 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

دوسری جانب حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار میر اکبر خان نے 20 ہزار 793 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان خان دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں دوبارہ پولنگ سے قبل سردار میر اکبر 18 ہزار 950 ووٹ کے ساتھ پہلے اور سردار قمر الزمان خان 15 ہزار 750 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، باغ کے دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے بعد ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی اور ایک مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی ہے۔

The post آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب appeared first on .

معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
ٹیکسلا: ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ جاں بحق جبکہ ان کی 15 سالہ بہن شدید زخمی ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 سالہ شمسو عرف عائشہ گیلامنہ اپنی بہن کے ہمراہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جا رہی تھیں کہ ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں عائشہ گیلامنہ کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے میں مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، عائشہ گیلامنہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث تیزی سے مقبول ہوئی تھیں اور ٹک ٹاک سے آمدن بھی حاصل کرتی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

The post معروف ٹک ٹاکر عائشہ گیلامنہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on .

ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: ایرانی عدلیہ
تہران: ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے اور یہ ایران کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

ایک بیان میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے، ٹرمپ سیاسی اور فوجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

غلام حسین محسنی نے خبردار کیا کہ امریکی صدر اور ان کے مشیروں کو آبنائے ہرمز میں قدم رکھنے کا خیال ترک کرنا ہوگا، ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے مؤقف پر واضح اور مضبوط ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کیلئے اس کی اہمیت غیر معمولی ہے۔

The post ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: ایرانی عدلیہ appeared first on .

لاہور: موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 8 افراد جھلس گئے
لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جھلسنے والے افراد میں عامر، اسد شہباز، امتیاز، حمزہ جاوید، سمیع، ظہیر، دانش اکرم اور اسد اللہ دتہ شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات اکٹھی کیں، موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی کس وجہ سے پھٹی، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرین کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

The post لاہور: موٹر سائیکل کی پٹرول ٹینکی پھٹنے سے 8 افراد جھلس گئے appeared first on .

یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی
اسلام آباد: یوم آزادی 2026ء کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہادری کے اعتراف میں 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی۔

صدر مملکت نے سائنس کے شعبے میں 6 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دی، شاہد محمود کیلئے ہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس اور پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر انیلا ضمیر جعفری اور ڈاکٹر عروج کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

تعلیم کے شعبے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کیلئے ہلال امتیاز جبکہ ڈاکٹر محمد رضا، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر راشد امجد اور ڈاکٹر ظفر اقبال قادر کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور بلال اظہر کیانی کیلئے نشان امتیاز دینے کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری دی گئی، روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کیلئے ہلال پاکستان تجویز کیا گیا۔

طب کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کیلئے ہلال امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کیلئے بعد از مرگ ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی، پروفیسر ڈاکٹر سید جلال رضا اور ڈاکٹر نعیم صلاح الدین مرحوم کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

فنون لطیفہ کے شعبے میں سلطانہ صدیقی کیلئے ہلال امتیاز، بلقیس بانو المعروف نشو بیگم، افتخار احمد ٹھاکر، سید فصیح الدین سہروردی، شاکر حسین، ترنم ناز، سائرہ جوہر پیٹر، عابدہ احسان مرحومہ، راجہ چنگیز سلطان، محمد نعیم طاہر اور بشیر احمد کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

ادب کے شعبے میں اسد محمد خان کیلئے نشان امتیاز، اعجاز رحیم اور محمد خورشید الحسن رضوی کیلئے ہلال امتیاز جبکہ محمد شکیل عادل زادہ، پروفیسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحید الزمان طارق، مقصود حسن جعفری، ریاض الحق طاہر رضوی، ریاض مجید، محمد حفیظ خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ہاشم ندیم اور شاعر سید غلام عباس المعروف محسن نقوی کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

کھیل کے شعبے میں عطا محمد کاکڑ اور وسیم اے تائی کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ بشیر بھولا، کشمالہ طلعت، نور زمان، سلطان محمد گولڈن، محمد وسیم اور صادق محمد کیلئے تمغہ حسن کارکردگی جبکہ فائقہ ریاض کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

سماجی بہبود کے شعبے میں ڈاکٹر مریم ملک اور نایاب علی کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ قاری روح اللہ مدنی، حافظ اسد عبید، بشپ سرفراز پیٹر اور سید ریاض حسین کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

صحافت کے شعبے میں محمد صالح ظافر اور حاجی نواز رضا کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ سید حماد غزنوی اور محمد عامر خان فوٹوگرافر کیلئے تمغہ حسن کارکردگی کی منظوری دی گئی۔ محمد ریاض خان، شعیب احمد، عمار مسعود، ماریہ ذوالفقار، عادل شاہزیب، حماد حسن اور تصور عرفات کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

فلاحی خدمات کے شعبے میں محمد شناور خان، عاطف اکرام شیخ، ابیہ اکرم اور ریاض حسین میمن کیلئے تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی۔

انجینئرنگ کے شعبے میں ڈاکٹر محمد صادق اور ڈاکٹر نعیم الحق طارق کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

دیگر شعبوں میں پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری، پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ریاض احمد کملانی، صبا فیصل، ڈاکٹر رفیق ملک، سید اظہر آفاق رضوی، قاضی خالد علی، فقیر اللہ، عبدالستار، ڈاکٹر روبی خالد، ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز اور یاسمین دادا بھائی سمیت متعدد شخصیات کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کیلئے تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

The post یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی appeared first on .